Sunday 28 April 2013

نزلہ زکام ہو یا ناک مسلسل بہہ رہی ہو

نزلہ زکام ہو یا ناک مسلسل بہہ رہی ہو‘ طبیعت میں سستی ہو تو یہ نسخہ آزمائیں۔ انڈے کو توڑ کر ایک کپ میں ڈالیں ایک چھوٹا چمچ چینی کا ڈال کرمکس کرلیں‘ انڈا اور چینی جب مکس ہوجائے تو اسی کپ میں اوپر کھولتا ہوا دودھ ڈالیں اور چمچ سے اچھی طرح ہلائیں۔ اگر دودھ پسند نہ آئے تو چائے بھی ڈال سکتے ہیں اور گرما گرم چسکی چسکی کرکے نوش فرمائیں۔ تین دن ضرور استعمال کریں۔ انشاء اللہ نزلہ بھاگ جائے گا گلے میں خرش ہے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

شیرخوار بچوں کی زبان آپ بھی سمجھیں

پست آواز میں رونا کمزوری کی علامت ہے۔٭ آواز پھٹی ہوئی اور بیٹھی ہوئی ہو تو سمجھنا چاہیے کہ امراض حنجرہ میں مبتلا ہے۔٭ اگر بچہ سرتکیہ پر ادھر ادھر پھیرتا جائے یا ایک ہی طرف نظر جما کر دیکھتا رہے تو سمجھ لیں کہ دماغی سخت مرض میں مبتلا ہے


شیرخوار بچے بول نہیں سکتے اور نہ اپنی بات ماں کو سمجھا سکتے ہیں۔ وہ تکلیف میں مبتلا بھی ہوتے ہیں لیکن اس کا اظہار زبان سے نہیں کرسکتے۔ لیکن تحقیق کے ذریعے آنے والی نسلوں کو علم کے خزانے عطا کرنے والے قدیم اطباء نے مختلف امراض اور تکالیف میں شیرخوار بچے کی حرکات و سکنات اور جسمانی علامات کو نوٹ کرنے کے بعد ایسی رہنمائی عطاء کی ہے جو شیرخوار بچوں کے امراض کی تشخیص میں اطباء کی اور مختلف تکالیف کو معلوم کرنے میں ماؤں کی مددگار ہے۔ ان حرکات و سکنات اور جسمانی علامات کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے:۔
 
٭ بچہ دن بدن دبلا پتلا ہوتا جائے مزاج میں چڑچڑاپن پیدا ہوجائے اور بے وجہ روتا رہے تو سمجھ لیجئے کہ بچہ کی صحت اچھی نہیں ہے۔٭ ذات الریہ اور وجع القلب ورم غلاف قلب میں بچہ کے چہرہ پر زیادہ گھبراہٹ اور انتشار کی علامات پائی جاتی ہیں۔٭ آنکھوں کے اطراف سیاہ حلقے پڑجائیں اور آنکھیں اندر دھنسی ہوئی معلوم ہوں بدن کی جلد نرم پڑجائے اور کان کی لوکو دبانے سے بچہ نہ روئے تو سمجھ لیجئے کہ بچہ دق الاطفال میںمبتلا ہے۔
 
٭ چہرے کا رنگ زرد پڑجائے تو سمجھ لیجئے کہ بچہ یرقان میں مبتلا ہے۔٭ چہرے پربھربھراہٹ کا ہونا خرابی جگر کی علامت ہے۔٭ چہرے کا سیاہی مائل یا مٹیالہ ہوجانا ورم جگر یا ورم طحال یا مزمن حمی عفونتی کی علامت ہے۔
٭ کان کی طرف بار بار ہاتھ لیجانا امراض گوش کی علامت ہے۔٭ناک کی دیوار دب جانا جذام اور آتشک کی علامت ہے۔٭ جلد جلد سانس لیتے وقت ناک کے نتھنوں کا پھولنا‘ منہ کھول کر سانس لینا ذات الربہ کی علامت ہے۔
 
٭ بچہ دم بدم کھانستا جائے اور روتا بھی رہے تو درد پسلی کی علامت ہے۔٭ تالو کا پھولنا اور بخار کا مسلسل رہنا ورم دماغ کی علامت ہے۔٭ سر کا گول اور بہت بڑا ہونا اور ساتھ اس کے سر کے تمام نشیب و فراز کا ابھار پیشانی کا بڑا اور کشادہ ہونا استسقاء دماغی کی علامت ہے۔
 
٭ اگر بچہ تیسرے یا چوتھے مہینہ تک اپنی گردن سیدھی نہ کرسکے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی عصبی مرض میں مبتلا ہے۔
 
٭ بچہ بغیر آنسو کے روئے تو سمجھ لیں کہ کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہے۔٭ پست آواز میں رونا کمزوری کی علامت ہے۔٭ آواز پھٹی ہوئی اور بیٹھی ہوئی ہو تو سمجھنا چاہیے کہ امراض حنجرہ میں مبتلا ہے۔٭ اگر بچہ سرتکیہ پر ادھر ادھر پھیرتا جائے یا ایک ہی طرف نظر جما کر دیکھتا رہے تو سمجھ لیں کہ دماغی سخت مرض میں مبتلا ہے۔٭ بچہ کا نیند میں چونکنا یا سسکیاں لے کر رونا اور پیشانی پر شکن کا آجانا درد سینہ کی علامت ہے۔٭ اگر بچہ کسی عضو کو بار بار چھوتا ہو اگر اس مقام کو ہاتھ سے دبایا جائے تو رونے لگے تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بچہ کے اس عضو میں درد ہے۔٭بچہ روتا رہے اور ضدی ہوجائے آنکھوں کے نیچے بل پڑجائیں تو یہ تصور کرنا چاہیے کہ درد سر میں مبتلا ہے۔٭اگر بچہ گھٹنے سکیڑ لے اور بھنویں چڑھائے اور رونے لگے تو سمجھنا چاہیے کہ درد شکم میں مبتلا ہے۔٭ بچہ کی زبان میلی اور اجابتیں بدبودار اور مائل بہ سیاہی یا خشک ہوں تو خلل شکم کی علامت ہے۔
 
٭ بچہ کے پیشاب میں سفید تلچھٹ بیٹھ جائے تو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس کا ہاضمہ خراب ہے۔٭اگر سرخ پیشاب آنا شروع ہوتو یہ تصور کرنا چاہیے کہ بخار آنے والا ہے۔
٭ بچہ نیند میں دانت پیسے اور ناک کھجائے اور نیند میں منہ سے رال بہے تو سمجھنا چاہیے کہ اس کے شکم میں کیڑے پیدا ہوگئے ہیں۔٭ اگر بچہ مقعد کو بار بار کھجلاتا رہے تو یہ سمجھنا چاہیے کہ چنونے ہوگئے ہیں۔
٭ بچہ مٹھیاں بند کرلے اور ہاتھ پاؤں مارنے لگے اور آنکھیں چھت کو لگادے تو سمجھنا چاہیے کہ ام الصیان کا مرض لاحق ہوگیا۔
٭ بچہ فوراً بیہوش ہوجائے ہاتھ پاؤں مارنے لگے اور منہ سے کف نکلے تو یہ صرع الطفال کی علامت ہے۔
 
چند کارآمد نسخے
 
٭ پرال کا گھاس جلا کر رکھ لیں۔ بچوں کی زبان پر باریک باریک ثبور پیدا ہوتے ہیں جس سے بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ مذکورہ سفوف تمام دن میں چند مرتبہ لگایا جائے تو آرام ہوجاتا ہے۔٭ بچوں کے دانتوں کی جڑوں سے خون نکلتا ہو تو سوختہ پھٹکڑی بریاں‘ نمک لاہوری ہموزن باریک پیس کر لگانے سے خون بند ہوجاتا ہے۔
 
٭ ڈبہ اطفال اوررفع قبض کیلئے یہ گولیاںمفید ہیں۔مصبرزرد ایک تولہ‘ حب السلاطین مدبر ایک تولہ‘ عصارہ ریوند ایک تولہ‘ برگ سداب ایک تولہ‘ کتیرا ایک تولہ‘ باریک پیس کر گولیاں بقدر دانہ مونگ بنالیں۔٭ بچوں کو دانت نکلنے کے زمانہ میں جو غیرمعمولی اجابتیں آتی ہیں اس کیلئے یہ نسخہ خاص طور پر یاد رکھنے کے قابل ہے۔ دج ترکی سوختہ ایک تولہ‘ الائچی مسلم سوختہ ایک تولہ پیس کر کالی مرچ کے برابر گولیاں بناکر دن میں چار مرتبہ استعمال کرائیں۔
 
٭ بچوں کے اسہال دقے میں یہ دوا کارآمد ہے۔ کپور کچری ایک تولہ زہر مہرہ خطائی ایک تولہ۔ باریک پیس کر گولیاں بقدر دانہ مونگ بنالیں۔ تمام دن میں چند دفعہ استعمال کرائیں۔
 
٭ بچوں کے نفخ شکم و اصلاح معدہ کیلئے یہ حبوب کارآمد ہیں سنڈھ دو ماشہ‘ سہاگہ بریاں ایک ماشہ۔ گولیاں بقدر دانہ مونگ بنالیں۔بچوں کے غدود بڑھ جاتے ہیں اس کیلئے یہ ضماد مجرب ہے۔ گوند چھوہارہ تین ماشہ‘ مقل 3ماشہ‘ تخم مولی 3ماشہ‘ پیس کر آب برگ امل تاس میں پکا کر لگائیں۔

Sunday 21 April 2013

Wazifa for Cure Skin Diseases

To cure skin diseases Read this Qur’anic Verse 3 times and blow over the water and drink it Inshallah the patient will get cured.Before and after this Wazifa read Dorood Shareef 3 times.



Thursday 18 April 2013

نسوانی حسن

-1
مغز بادام شیریں + نشاستہ + کتیرا سفید + شکر یا مصری

تمام ادویہ ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں۔ دو دانے انجیر ڈیڑھ پاﺅ دودھ میں جوش دے کر کسی کھلی جگہ ڈھانپ کر رکھ دیں صبح ایک چمچ سفوف کھا کر دودھ پی لیں اور انجیر کھالیں۔
 
جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرنے کی یہ دوا چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے بعد 
دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک۔

-2
ماذو + خراطین مصفی+ بیربہوٹی ہموزن لے کر باریک سفوف بناکر روغن زیتون کی مدد سے مرہم سی بنالیں۔ دن میں دو سے تین بار پستانوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں کم از کم ایک ماہ سے تین ماہ تک۔

رات کو سوتے وقت سورة التین کی پہلی آیت وَالتِّینِ وَالَزَّیتُونِ ایک بار تلاوت کریں

Wednesday 17 April 2013

دبلے پن کا علاج

مرض کا تعارف
 
دبلا پن سے مراد جسم کے وزن میں کمی واقع ہونا ہے۔ اس کی وجہ سے متاثرہ شخص کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ مریض بے حد دبلا پتلا اور کمزور نظر آنے لگتا ہے۔ اس کمزوری کے باعث اس کے تمام اعضاءکی کارکردگی متاثر ہوجاتی ہے۔ دل کے تمام عضلات کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے خون کی حرکت کا نظام بہت بری طرح متاثر ہوجاتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ معدہ اور آنتوں کی مخاطی جھلی لاغر و کمزور ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے غذا صحیح طرح سے ہضم نہیں ہوپاتی اور تمام جسم کی نشوونما متاثر ہوجاتی ہے۔ دماغ و اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔ چہرہ بے رونق سانظر آتا ہے۔اور انسان کی شخصیت ماند پڑجاتی ہے

دبلے پن کے اسباب

 
ضعف دماغ و اعصاب، امراض معدہ، امراض جگر، پیٹ کے کیڑے، بھوک نہ لگنا، ناقص غذاءکااستعمال، متوازن غذا ءکا استعمال نہ کرنا، خون میں سیرم البیومن (پروٹین) اور ہیموگلوبن کی کمی کا واقع ہونا، کثرت جماع، خون کی کمی ،جریان کی کثرت، احتلام کی زیادتی، اختناق الرحم، کثرت حیض، لیکوریا، قوت مدافعت کی کمزوری، رنج و غم فکر و تردداور بہت زیادہ سوچ وبچار۔

دبلے پن کا علاج
 
-1
رات کے وقت چار عدد چھوہارے ایک پاﺅ گرم دودھ میں بھگودیں اور صبح نہار منہ اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ آیت وَلَقَد خَلَقنَا الاِنسَانَ مِن سُلٰلَةٍ مِّن طِینO (سورة المومنون آیت نمبر 12) گیارہ مرتبہ پڑھ کر چھوہاروں پر دم کرکے اچھی طرح چباکر کھالیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔
 
رات کو سونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے یا بعد نماز عصر چار عدد کیلے کھاکر ایک پاﺅ دودھ پی لیا کریں۔ کم از کم 40 دن اس پر عمل کریں۔

-2
تل سیاہ ایک پاﺅ + مغز بادام شیریں ایک چھٹانک + ناریل آدھ پاﺅ + مصری آدھ پاﺅ۔
 
تمام ادویہ کا سفوف تیار کرلیں۔ رات کو دو چمچ بڑے ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کرنے سے جسم طاقتور ہوتا ہے اورجسم میںنشاط وپھرتی پیداہوتی ہے۔دل، دماغ،جگر اور اعصاب کو طاقت پہنچتی ہے۔ چہرہ ہشاش بشاش ہوجاتا ہے
یہ نسخہ کچھ عرصہ تک مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

-3
مغز بادام شیریں + نشاستہ + کتیرا سفید + شکر یا مصری

 
تمام ادویہ ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں۔ دو دانے انجیر ڈیڑھ پاﺅ دودھ میں جوش دے کر کسی کھلی جگہ ڈھانپ کر رکھ دیں صبح ایک چمچ سفوف کھا کر دودھ پی لیں اور انجیر کھالیں۔
 
جسم کو طاقتور، مضبوط اورفربہ کرنے کی یہ دوا چاند کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے بعد دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ سے چودہ تاریخ تک۔

اکسیر جگر

قلمی شورہ 5 تولہ، پھٹکڑی سفید 5 تولہ، ہیراکسیس 5 تولہ، نوشادر 5 تولہ، سب کو باریک کر کے کجی میں بند کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوائی نکال لیں اور اس میں یہ نسخہ ملائیں۔
 
ریوند چینی 5 تولہ، افسنطین 5 تولہ، میٹھا سوڈا 5 تولہ، مصبر 1 تولہ اس کا سفوف بنا کر پہلے والے نسخہ میں ملا دیں۔ بس دوائی تیار ہے۔

 خوراک 2  ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ کالے یرقان کے لئے بھی بہتر ہے۔ انشاءاللہ جگر کی بیماریوں سے شفا ہوگی۔
 صدقہ جاریہ

مقوی معدہ معجون

پودینہ 6 ماشہ، خورد 6 ماشہ، کلاں 6 ماشہ، لونگ 6 ماشہ، سنڈھ 6 ماشہ، تخم کرفس 6 ماشہ، ناگرموتھا6 ماشہ، بالچھڑ 6 ماشہ، زیرہ سفید 1 تولہ، سازج ہندی 1 تولہ، ساتھر 1 تولہ، آملہ 1 تولہ، مگھاں 1 تولہ، تج قلمی 1 تولہ، ست پودینہ 3 ماشہ، زعفران 3 ماشہ، عرق گلاب 5 تولہ ، شہد 1 پاﺅ، چینی 3 پاﺅ۔

طریقہ کار

 
دو تولہ بالچھڑ پاﺅڈر الگ لے کر اس میں پانی ملا چینی کا قوام تیار کریں۔ بقیہ دواﺅں کا سفوف بنالیں۔ زعفران عرق گلاب میں کھرل کریں۔ پھر قوام کو آگ پر چڑھا کر شہد ملا کر بقیہ دوائیں ملا دیں۔ معجون تیار ہے۔
 
خوراک: 3 ماشہ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی۔ انشاءاللہ معدے کی تمام تکالیف سے نجات ہوگی۔

لیکوریا سے نجات


سپاری تیلیا1 تولہ، گل سپاری 1 تولہ، گل دھاوا 1 تولہ، لودھ پٹھانی 1 تولہ، موچرس 1 تولہ، سنگھاڑے 1 تولہ، گوندکیکر1 تولہ، گوند کتیرا 1 تولہ،بہمن سرخ 1 تولہ، بہمن سفید 1 تولہ ، طباشیر 1 تولہ، دانہ خورد 1 تولہ،پھٹکڑی بریاں 1 تولہ، سنگجڑا بریاں 1 تولہ، ماجو 1 تولہ، مائیں 1 تولہ، مصری 1 پاﺅ۔
 
سب کوباریک کر کے سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چھوٹا چمچہ صبح و شام ہمراہ گائے کے دودھ انشاءاللہ شفا ہوگی۔

Sunday 14 April 2013

ہائی بلڈ پریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ

ھوالشافی

گل سر خ ایرانی اصلی، اسرول یا چھوٹی چندن،گوندکیکر۔کشنیزخشک۔ صندل سفید اصلی۔ تخم کاہومقشر، دانہ الائچی خو رد، ہر ایک 50گرام نہا یت باریک کو ٹ پیس کر ارجن کی چھا ل کے پانی میں گولیاں بقدر چنے کے برابر بنائیں ۔ مقدار خوراک 2گولی دن میں 4بار۔ اگر مر ض کم ہو تو 2گو لی دن میں تین بار ورنہ 2گولی صبح و شام بھی پانی کے ہمراہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا دو گھنٹے بعد استعمال کریں ۔ اسی دوران اگر مجبوری ہو تو ڈاکٹری ادویات استعمال کریںورنہ ضرورت نہیں پڑے گی ۔ مصالحہ دار تلی ہو ئی گرم چیزوں سے پرہیز۔ مذکورہ نسخہ میں ارجن کا ذکر آیا ہے یہ ایک درخت ہے اور نہایت مشہور ہے۔ اکثر باغات، سڑکو ں کے کنارے بکثرت مل جاتا ہے۔ کسی مالی سے پو چھنے پر اس کا پتہ مل جائے  گا

لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج

عر بی لیبک /لیبو
فارسی لیبک /لیبو
سندھی لیمو
انگریزی Lemon
اس کا رنگ زرد اور کچے لیمو ں کا رنگ سبز ہو تاہے ۔ اس کا ذائقہ تر ش ہو تاہے ۔ اس میں سٹرک ایسڈ پا یا جا تاہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں ۔ سب سے اعلیٰ قسم کا غذی لیمو ں کی ہے جس کا چھلکا کا غذ کی طر ح پتلا ہو تاہے ۔ اس کا مزاج سرد دوسرے درجے اور تر پہلے درجے ہو تا ہے ۔ اس کی مقدار خوراک چھ ما شہ لیمو ں کا رس ہے جبکہ روغن لیمو ں کی مقدار ایک سے تین قطرے تک ہے ۔ لیمو ں کے بے شما ر فوائد ہیں

لیمو ں کے فوائد

(1) وٹا من بی اور سی اور نمکیا ت کی بہترین ما خذ ہے اس میں وٹا من اے معمولی مقدارمیں پا یا جاتا ہے-
(2 ) اس کا گودا اور رس دونو ں مفید ہو تے ہیں-
(3) یہ مفر ح اور سردی پہنچا تا ہے-
(4 )دافع صفرا ہوتا ہے-
(5 ) بھوک لگا تا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے-
(6 ) متلی اور صفرا وی قے کو بے حد مفید ہے-
(7) تا زہ لیمو ں کی سکنجبین بنا کر بخار میں پلا نے سے افا قہ ہوتاہے-
(8) ملیریا بخا ر کی صورت لیمو ں کو نمک اور مر چ سیا ہ لگا کر چو سنا بخا ر کی شد ت کوکم کر تا ہے-
(9 )ہیضہ میں لیمو ں کا رس ایک تولہ ، کا فو رایک رتی ، پیا ز کا ر س ایک تولہ ملا کر دن میں تین یا چار دفعہ استعمال کرنے سے صحت ہو تی ہے(یہ ایک خوراک ہے )
(10) خون کے جو ش کو ٹھیک کر تاہے ۔
(11) معدہ اور جگر کو قوت دیتا ہے اور خاص طور پر جگر کے گرم مواد کا جاذ ب ہے-
(12) لیمو ں کو کاٹ کر اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیا ں اور کیل مہا سے ٹھیک ہو جا تے ہیں-
(13)یر قان میں لیمو ں کے رس کا استعمال بے حد مفید ہے سکنجبین بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں-
(14)لیمو ں کے بیج اگر بریا ں کرکے کھا ئے جائیں تو قے اوردستو ں کو فور ی بند کرتے ہیں ۔ لیکن بیجو ں کو ہمیشہ چھیل کر استعمال کرنا چاہیے ۔ بچوں کی قے اور دستو ں میں بھی بے حد مفید ہے ۔ اس کی خورا ک دو سے تین دانو ں کا سفوف ہے-
(15 ) کیڑے مکو ڑو ں کے زہر کے اثر کو لیمو ں کا رس پلا نے اور کا ٹی گئی جگہ پر لگا نا بے حد مفید ہوتاہے اس سے زہر کا اثر دور ہوجا تا ہے-
(16 ) لیمو ں کا سونگھنا نزلہ کو بند کر تا ہے-
(17 ) اگر لیمو ں کے رس کو چاکسومیں حل کر کے جست کے بر تن میں رگڑ کر آنکھو ں میں لگا یا جا ئے تو آشو ب چشم کے لیے بے حد مفید ہے۔
(18 )بینائی کی کمزوری ، آنکھو ں کی سر خی اور دھند وغیر ہ کو دور کرنے کے لیے آب لیموں آدھ پا ﺅ کانسی کے بر تن میںبانس کی لکڑی سے روزانہ چا ر گھنٹے تک رگڑتے رہیں ۔ آٹھویں دن سرمہ کی مانند خشک ہو جائے گا۔ اگر تھوڑی بہت نمی رہ جائےگی تو پھر کم دھو پ میں خشک کر کے بطور سرمہ استعمال کر یں ۔ بہت مفید ہے۔
(19 ) تا زہ لیمو ں کے چھلکو ں سے روغن لیموں تیا ر کیا جا تاہے ۔ جو کہ پیٹ کی گیس میں بے حد مفید ہے-
(20 ) بیرو نی ممالک میں لیمو ں کے چھلکو ں سے مربہ بنا تے ہیں ۔ جس کو ماملیڈ کہتے ہیں ۔ جو بچوں کی پسندیدہ چیز ہے۔
(21 ) لیمو ں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کے لیے مفید ہوتا ہے-
(22 ) چا و لو ں کو ابا لتے وقت اگر ایک چمچہ لیمو ں کا رس اس میں نچوڑ دیا جائے توچا ول خوش رنگ اور خوشبو دار بنتے ہیں-
(23) روسٹ اشیا ءپراگر لیمو ں نچوڑ کر کھا یا جا ئے تو کھا نے کا ذائقہ اچھا ہو جا تا ہے اور کھانا بھی جلدی ہضم ہو جاتا ہے-
(24) مچھلی کی بو دور کرنے کے لیے اس پر لیمو ں مل کر رکھنا چاہیے اس سے مچھلی خوش ذائقہ بھی پکتی ہے-
(25 ) لیموں کے چھلکو ں سے دانت صاف کرنے سے کبھی دانت درد کی شکا یت نہیں ہو تی-
(26 ) اگر نکسیر کثرت سے ہو تی ہوتو جس وقت نکسیر ہو رہی تو فوراً لیمو ں کے چند قطرے دونو ںنتھنوں میں لٹا کر ڈالنے سے فوراً بند ہو جا تی ہے اور پھر دو با رہ کبھی نکسیر نہیں ہو تی-
(27 ) وزن کم کرنے کے لیے لیمو ں کا رس دو چمچے، شہد دو چمچے ایک گلا س پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا بہت مفید ہے۔ دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں خاصی تبدیلی آجا تی ہے ۔ اگر سر دی کا موسم ہو تو نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں حل کر کے پئیں-
(28 ) سر دھو نے کے بعد اگر لیمو ں کا رس ملا کر پانی دوبا رہ با لو ں میں لگا یا جائے اور تولیے سے خشک کر لیا جائے تو بالوںمیں چمک آجا تی ہے-
(29 ) سلا د والی سبزیاں مثلاً پو دینہ وغیرہ اگر مرجھا جائیں تو لیمو ں کا رس ملا پانی ان پر چھڑکنے سے دوبارہ تا زہ ہو جاتی ہے-
(30 )لیمو ں مصفی خون ہے-
(31 ) سو ز ش اور پیشا ب کی تکلیف کو فا ئدہ دیتا ہے-
(32 ) داد کی جلدی بیماری پر اگر لیمو ں کا رس دس گرام ، تلسی کے پتو ں کا ر س دس گرام ملا کر لگانے سے ایک ہفتہ کے اندر درد جڑ سے غائب ہو جا تی ہے-
(33 ) اگر کان بہتے ہو ں تو ایک چٹکی سہا گہ کا سفو ف کا ن میں ڈال کر پھر دو قطرے لیمو ں کے رس کے ڈالے جائیں تو کا ن بہنا بند ہو جائیں گے-
(34 ) لیمو ں کا رس ایک چھٹانک معہ ہم وزن پانی ملا کر دن میں تین دفعہ غرارے کرنے سے منہ کی بد بو فوری طور پر ختم ہو جا تی ہے اگر کسی وجہ سے منہ کی بد بو دور نہ ہو تو پھر فوری طور پر دانتو ں کے ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہیے اور دانتو ں کی مکمل صفائی کروانی چاہیے-
(35 ) خارش خشک و تر کی صورت میں لیمو ں کا رس پانچ گرام ، عرق گلا ب دس گرام اور چنبیلی کا تیل پندرہ گرام ، تینوںملا کر خارش والی جگہ پر لگانے سے چند ر وز میں افا قہ ہو جا ئے گا-
(36 )درد گر دہ میں لیمو ں کا رس دس گرام ، سہا گہ ایک گرام ، شورہ قلمی ایک گرام اور نو شا در ایک گرام، تینو ں کو لیموں کے رس میں حل کر کے درد کے وقت استعمال کرنے سے فائدہ ہو تاہے-
(37 ) آگر آنکھ کا درد ہو تو نصف لیمو ںپر سندھور چھڑ ک کر اس طر ف کے پیر کے انگوٹھے پر باندھنا ایک روز میں درد کو ختم کر دیتا ہے-
(38 ) لیموں جرا ثیم کا خاتمہ کر تاہے اگر بواسیری مسوں پر لگایا جا ئے تو وہ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور پھوڑے پھنسیو ں پر لگانے سے زخم جلدی مندمل ہو جاتے ہیں-
(39 ) لیمو ں کا رس بیسن میںملا کر چہرے پر لگانے سے داغ ، دھبے دور ہو جا تے ہیں-
(40 ) لیمو ں کا رس بیرونی طور پر جلد کو نرم اور حسین بنا تاہے-
(41 ) بعض دفعہ لیمو ں کے رس کو شہد میں ملا کر چٹانے سے کھانسی ٹھیک ہو جا تی ہے-
(42 )لیمو ں کا تا زہ رس سر سے لیکر پا ﺅ ںتک پو ری جسمانی مشینری کو اوور ہا ل کر تا ہے اور اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال صحت و مسرت کا ضامن ہے-
(43 ) اگر دانتو ں سے خون آتا ہو تو ایک عدد لیموں کا رس ، ایک گلا س نیم گرم پانی اور شہد دو بڑے چمچے ملا کر روزانہ غرارے کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے اس کو پائیوریا کی بیماری بھی کہتے ہیں۔
(44 )گر د ے اور مثانے کی چھوٹی مو ٹی پتھری کو لیمو ں کی سکنجبین نکال دیتی ہے-
(45 )پیٹ ہلکا اور نرم کر تا ہے اور قبض کشا بھی ہو تاہے-
(46 )بعض لوگوں کا خیا ل ہے کہ لیمو ںتیزابیت پیدا کر تا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے بلکہ تیزابی ما دو ں کو خارج کر تا ہے، البتہ بہت زیاد ہ استعمال مناسب نہیں-
(47 )سکروی کی مر ض ( یہ مر ض خون کی خرا بی سے پیدا ہو تا ہے) اس مر ض میں مسوڑھے سو ج جاتے ہیں ، جسم پر سیاہ داغ پڑ جا تے ہیں اور جسم میں مسلسل درد رہتا ہے، لیمو ں کے مسلسل استعمال سے شفا ہو تی ہے-
(48 ) لیمو ںمیں فا سفور س ، فولا د ، پو ٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدار ہو تی ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہے ۔
نوٹ : لیکن ان تمام تر خوبیو ں کے با وجود زیا دہ مقدار میں لیمو ں کا استعمال نقصان دہ ہے، لیموں کا تیز محلول دانتوں کے لیے مضر ہے اور لیمو ں کی زیا دہ تر شی پٹھو ں میں درد کا باعث ہو سکتی ہے ، لہذا اس کا مناسب حد تک یعنی اس کو مقررہ مقدار تک کھا نا ہی مفید ہے ۔