Friday 18 April 2014

قد بڑھانے کا آزمودہ روحانی عم

آج کل سب سے اہم مسئلہ ہے کہ قد کا نہ بڑھنا۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس مسئلے کے سبب لڑکیوں اور لڑکوںکے رشتے جلد طے نہیں ہو پاتے۔ میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا مسئلہ تھا۔ اس میں ایک بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ گلے کے غدود کا بڑھ جانا۔ پہلے ان غدود کا علاج کیا جائے اور کھٹی، تیز مرچ و مصالحہ و چٹ پٹی اور تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔ آج سے کچھ سال پہلے 2004ءمیں، میں نے میٹرک کا امتحان دیا سب لڑکوں کا قد مجھ سے بڑا تھا اور وہ مجھ پر آوازیں کستے تھے۔ میں نے دوسرے (ہومیوپیتھی) علاج کروائے، اس سے کچھ فرق تو پڑا مگر اتنا جلد اور تیز اثر نہیں پڑا جتنا کہ میں نے کلام پاک کے اس وظیفے سے حاصل کیا۔ میٹرک کے امتحان کے بعد فراغت تھی۔ ایک دن اخبار کے میگزین میں سے قد بڑھانے کا عمل (نسخہ) پایا۔ میں نے یقین کامل اور توکل علی اللہ کر کے شروع کر دیا۔ قارئین! یقین کریں کہ میرا قد تقریباً 6,5 انچ کے قریب 6 ماہ کے اندر اندر بڑھ گیا۔ پھر میں نے اور بھی مزید (مدت) دنوں تک جاری رکھا اور اب تک جاری ہے۔ اب میرا قد تقریباً پانچ فٹ اور چھ انچ کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ اس عمل کی مدت پابندی کے ساتھ چھ ماہ ہے۔ یقین کامل شرط ہے۔ نماز اور روزہ کی پابندی لازم ہے۔ گناہوں اور جھوٹ سے بچنا اور سچ بولنا شامل ہے۔ یہ میرا مشاہدہ اور تجربہ ہے۔ (اجزائ) آدھا گلاس پانی۔ پہلے درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں۔ اس کے بعد پھر سورة یوسف کی پہلی آیت ( تین مرتبہ) الٓرo تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ ( لکھی ہوئی ترتیب سے پڑھیں)۔اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں۔گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں پی لیں۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے۔ اگر کوئی ناغہ آئے تو (اگلے دن) مزید ایک دن پڑھیں۔ اللہ کے ہاں دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کہ شیطان بنے ہوئے کاموں کو بگاڑنے میں دیر نہیں لگاتا۔( سب قارئین سے دعاﺅں کی درخواست ہے )۔ گمشدہ، لاپتہ بچہ یا مرد کی بازیابی کیلئے تحریر سو فیصد سچی ہے۔ من گھڑت کہانی نہیں۔میرے گھر گوالہ دودھ دینے آتا ہے۔ کافی اچھا اور خوش مزاج انسان ہے۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ وہ کافی پریشان تھا اور مجھ سے معمول کے مطابق بات نہیں کی۔ اس کے چہرے کے تاثرات کو میں نے بھانپ لیا۔ میں نے اس سے پوچھا کیا وجہ ہے آپ پریشان نظر آ رہے ہیں۔ اس نے مجھے بتانے سے انکار کیا۔ میرے زیادہ اصرار پر اس نے بتایا کہ میرا بھتیجا گم ہو گیا ہے۔ میں نے اس سے کہا ضرور کسی نے اغوا کیا ہوگا۔ پھر میں نے اسے کچھ وظائف بتائے مگر ایک مہینہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا، اس کے بھتیجے کا پتہ نہ چل سکا۔ پھر میں نے اپنی مطالعاتی کتب سے ایک اور وظیفہ بتایا اور کچھ دن کی حد مقرر کر کے کرنے کو کہا۔ بس پھر کیا تھا ادھر اسے وظیفہ شروع کیے ایک ہفتہ ہی گزرا ہوگا اس نے مجھے بتایا کہ اس کا بھتیجا مل گیا ہے اور اسے خاندان کے کچھ افراد اغوا کر کے صوبہ بلوچستان لے گئے تھے۔ اس سے پہلے وہ کہتا تھا کہ لڑکا بھاگ گیا ہے۔ مگر جب صورتحال سامنے آئی تو میرا یقین اور بھی بڑھ گیا۔ میں نے سوچا اب یہ وظیفہ عبقری کے ذریعے پوری دنیا میں دوسرے بہن بھائیوں تک پہنچاتے ہیں۔ جس طرح ہر کام کے لیے کچھ شرائط ہوتی ہیں اس وظیفے کے لیے بھی کچھ شرائط ہیں۔ و ہ ورد کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے: مُعِیدُ اس نام کو یَامُعِیدُ کا وظیفہ بنا کر روزانہ 70 مرتبہ پڑھیں اور اللہ سے دعا مانگیں (شرائط) یہ وظیفہ اکثر اور آزمودہ ہے۔ چلتے پھرتے درود پاک پڑھیں ۔ نماز پنجگانہ وقت پابندی کے ساتھ پڑھیں اور دعا کریں۔ رمضان شریف کے روزے مت چھوڑیں۔ دوسرا یہ کہ کچا پیاز (سلاد میں ہو کسی بھی صورت میں کچا ہو) نہ کھایا جائے۔ اسی طرح کچا لہسن اور وہ چیزیں جو منہ میں بدبو پیدا کرتی ہیں‘ نہ کھائیں۔ اس عمل کی کوئی خاص مدت نہیں ہے مگر اپنی اور دل کی تسلی کے لیے 21 دن یا چالیس دن کا حساب کر لیں۔ یقین کامل شرط ہے۔ بے یقینی اور بدگمانی سے کیے گئے عمل کی تعداد اگرچہ لاکھوں میں بھی ہو تو فائدہ صفر کے برابر بھی نہیں ہوتا۔ امتحان میں آسانی اور کامیابی کیلئے:ہر انسان کی خواہش ہے کہ وہ تھوڑا وقت استعمال کرے اور زیادہ فائدہ اٹھائے۔ مگر کامیابی کے لیے محنت اور استقلالی جدوجہد لازم ہے۔پھر اس محنت کا رنگ ایک اعلیٰ قسم کے پھل اور کامیابی کی صورت میں آتا ہے۔ جتنے بھی طلبا و طالبات ہیں جس جس شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے پاس مقابلے کا رجحان زیادہ ہو گیا ہے۔ آج کل کے اس مشینری دور نے جہاں مسائل کھڑے کیے ہیں وہاں طلبا و طالبات کی دشواری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مانا کہ ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے۔ مگر ٹیکنالوجی کا استعمال صحیح ہو تو تب نا۔ سڑک، روڈ پر بھاگتی شور مچاتی ہوئی گاڑیوں، بسوں نے دماغی سکون کو برباد کر دیا ہے۔ پہلے سبق آدھے گھنٹے میں یاد اور تیار ہو جاتا تھا مگر اب تو ڈھائی گھنٹے بھی گزر جائیں تو غنیمت کا کوئی موقع ہاتھ ا ٓتا ہے۔ جس میں سبق یاد ہو جائے۔ میں نے اس عمل کو آزمایا ہے۔اس عمل میں شرائط یہ ہیں کہ نماز کی پابندی، روزہ کی پابندی، گناہوں سے بچنا، (سب سے زیادہ نظروں کی حفاظت ضروری ہے) دوسروں کے فائدہ کے بارے میں سوچنا۔ عمل کا دورانیہ: عام آدمی کے لیے15 سے 20 منٹ اور حفاظ اور خواص کیلئے 7 سے 10 منٹ عمل کا وقت: عشاءکی نماز کے بعد، اپنے بستر پر لیٹ کر یا بیٹھ کر۔ شروع: امتحانوں سے کم از کم 40 یا 50 دن پہلے۔ بہتر یہ ہے کہ 55,50 دن پہلے شروع کیا جائے تاکہ بہتر نتائج حاصل ہوں۔ اختتام: جب بھی مدت پوری ہو جائے 55 دن کی، یا 50 دن کی 40 دن، 40 دن سے کم نہیں زیادہ ہو تو کچھ مضائقہ نہیں۔ عمل کی مزید شرطیں: دورد شریف کی کثرت‘ سوتے وقت منہ قبلہ رخ ہو۔ کتابوں کا باقاعدگی سے مطالعہ کرنا اور زبان کا فحش کلام سے باز رکھنا وغیرہ۔ عمل کے جزو: (1) درود شریف (2) سورة الکوثر (3)درودشریف۔ عمل کا طریقہ: کوشش کریں کہ عشاءکی نماز سے پہلے سارے کاموں سے فارغ ہو جائیں اس عمل کے بعد کوئی کام نہیں کرنا ہے۔ صرف سونا ہے اور کوشش کے ساتھ فجر کے وقت اٹھنا ہے اپنے معمولات جو نماز کے بعد کرنے ہیں، میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھتے رہنا ہے چلتے پھرتے اور اٹھتے بیٹھتے۔ (1) پہلے ایصال ثواب کرے یعنی ایک مرتبہ درود شریف سورة فاتحہ ایک مرتبہ سورة اخلاص تین مرتبہ پھر ایک مرتبہ درودشریف۔ (2) گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پہلے پڑھ پھر 41 مرتبہ سورة الکوثر پڑھے۔(3) پھر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اورقبلے کی جانب رخ کر کے اللہ سے دعا مانگنے کے بعد اپنے اوپر پھونک مارکر سو جائیں۔ اس کے علاوہ جس مضمون میں مشکل ہو اس کا تصور کر کے عمل کریں اور سو جائیں انشاءاللہ تعالیٰ امتحان میں آسانی ہوگی اور تیاری کے مطابق سوالات ہوں گے۔ یقین کامل شرط ہے یہ میرا آزمودہ ہے۔

Thursday 17 April 2014

دار چینی

عر بی قر فہ سندھی دال چینی فارسی دارچینی انگریزی Cinnamon Bark دار چینی جو عرف عام میں دال چینی کے نام سے مشہور ہے یہ ایک درخت کی خوشبو دار چھال ہے ۔ جو ہر گھر میں ،گرم مصالحو ں میں استعمال ہو تی ہے ۔ اسے پیس کر سالن کو خو ش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا تاہے ۔ زمانہ قدیم سے دار چینی کا استعمال دوائیو ں میں ہو تا آیا ہے۔ حکیم جا لینو س ، قدیم ہندی اطباءاور اسلامی اطبا ءنے دار چینی کا ذکرکیا ہے ۔ دارچینی کا رنگ بھو را سیا ہی ہو تا ہے ۔ اس کا ذائقہ شیریں تیز اور نہا یت خو ش گوار ہو تا ہے ۔ اس کا مزاج گرم و خشک نمبر3 بیان کیا گیا ہے ۔ اس کی قوت پندرہ سال تک قائم رہتی ہے ۔ اس کی مقدار خوراک دو ماشہ سے چار ما شہ تک ہے ۔ بعض حالات میں اس کی خوراک کی مقدار ایک تولہ یو میہ بھی ہو سکتی ہے ۔ دار چینی کے فوائد (1)دارچینی ایک بہترین خوشبوا دار چیز ہے جو کہ دافع تعفن بھی ہے ( 2)اس کی تا ثیر قابض ہو تی ہے (3)سدہ کھو لتی ہے (4) محفل ریا ح اور ارواح کی محافظ ہے ۔ اس لیے اس کو معجو نو ں اور مفر حات میں استعمال کیا جاتاہے(5) کھانسی اوردمہ میں دارچینی کو ہم وزن شہدمیں ملا کر چٹانے سے فا ئدہ ہو تاہے (6 )اگر سر دی کی وجہ سے با ربا ر پیشا ب آتا ہو تو دو ماشہ سفو ف دا رچینی ہمرا ہ دودھ پلا نا مفید ہو تا ہے ۔ (7 )دار چینی کا تیل سرد بیما ریو ں اور سرد دردوں کے لیے مفید ہوتا ہے(8 )دار چینی کے تیل کو تقویت باہ کے لیے بیرونی طور پر ذکرپر طلا ءکر نا مفید ہو تاہے (9 )دانتو ں اور مسوڑھو ں کی تکالیف میں روغن دار چینی بہت مفید ہو تاہے (10) ر و غن دار چینی سر کا تنقیہ کر تاہے کیونکہ یہ اپنی لطا فت اور قوت حرارت کی وجہ سے جلد نفوذ کر جانے کے باعث دما غ کی رطوبت کو جذب کر تاہے ۔ اس کے علا وہ سینہ کی رطوبت کو بھی صاف کرتاہے جو اس کی طرف جذب ہو کر آتی ہے۔ (11)روغن دار چینی ، درد گر دہ و درد رحم کو بھی نفع دیتا ہے ۔ ایسی صورت میں پانچ قطرے روغن دار چینی دودھ کے ساتھ پینا مفید ہے اس کو بیرونی طو ر پر درد گر دہ کی صورت میں پشت پر اور درد رحم کی صورت نا ف کے نیچے لگا نے سے فائدہ ہوتا ہے۔(12)آنکھو ں کے پھولے میں روغن دار چینی کھا نے اور لگانے سے فائدہ ہو تا ہے ۔ کھانے کی خوراک :پانچ قطرے روغن دار چینی دودھ کے ساتھ پینا مفید ہے اس کو بیرونی طور پر درد گر دہ کی صورت میں پشت پر اوردرد رحم کی صورت میں نا ف کے نیچے لگانے سے فائدہ ہو تاہے ۔ (13)کثرت طمث اور سیلان الرحم میں دار چینی چھ ماشہ ،ثعلب مصری ایک تولہ ،صدف خالص دو تولہ اور چینی ان تمام باقی ماندہ ادویہ کے ہم وزن لے کر سفو ف بنائیں ۔ تین ما شہ سفوف صبح و شام ہمرا ہ پانی استعمال کرنا مفید ہو تا ہے ۔ (14)سیلا ن الرحم کی مر ض میںدار چینی ایک تولہ ، تال مکھانہ ایک تولہ ، کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ اور بتاشے تین تولہ کو باریک کو ٹ کر سفو ف بنا کر تین ما شہ ہمراہ گائے کے دودھ سے صبح و شام استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔ (15) دار چینی کا جو شاندہ جو ہر قسم کی کھا نسی کے لیے مفید ہے ۔ دار چینی چار ما شہ ، بہی دانہ شیریں چار ما شہ، اصل السوس ایک تولہ ، زوفا ایک تولہ ، انجیر زرد تین عدد ،کو کنا ر دو عدد او رکو زہ مصری ایک تولہ ، ان تمام ادویہ کو آدھ سیر پانی میں جو ش دیں پھر مل چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ دن میں تین دفعہ صبح ، دوپہر اور شام پانچ تولہ کی مقدار میں نیم گرم کر کے پلانے سے فائدہ ہو تاہے ۔ (16)پھلبہری اور بر ص ، بہق کے امر اض میں اسے رگڑ کر طلا ءکر نے سے نشانات درست ہو جا تے ہیں ۔ (17) زہریلے جانوروں کے کا ٹے پر درد اور سو ز ش کی تسکین کے لیے درد پر پیس کر لیپ کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔(18)بوا سیری مسوں والی جگہ پر دار چینی رگڑ کر لیپ کر نا بہت فائدہ دیتا ہے ۔ (19)دار چینی اور ہلیلہ کا بلی ہم وزن رگڑ کر سفوف بنا لیںاور تین ما شہ صبح و شام استعمال کرنے سے استسقاءکو بے حد مفید ہو تاہے ۔ (20)نسیان کو دور کرنے کے لیے دار چینی کا سفوف دو دو ما شے صبح و شام نیم گر م دودھ کے سا تھ استعمال کرنا چاہیے ، مجرب ہے ۔ اس عمل سے نہ صرف نسیا ن ٹھیک ہو گا بلکہ باہ کو تقویت بھی ملے گی۔(21)کثرت پیشاب میں دا ر چینی اور کند رہم وزن باریک پیس کر دو ماشہ سفوف پانی کے ہمراہ صبح و شام استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔ (22)حافظہ کی تقویت اور نسیان کی مر ض کو دورکرنے کے لیے دار چینی دو تولہ، تج ایک تولہ اور ہلیلہ کابلی ایک تولہ بنات سفید(چینی)چار تولے پیس کر سفو ف بنائیں اور ایک ما شہ سے تین ما شہ تک صبح و شام ہمر اہ پانی استعمال کرنا فائدہ مند ہو تا ہے ۔(23)منہ کی بد بو اور آواز کو درست کرنے کے لیے دار چینی ، تج ، دانہ الائچی خورد ، خولنجاں اور مصری ہم وزن پیس کر عرق گلا ب میں کھرل کر کے چنے کے برا بر گولیا ں بنائیں ۔ چار چار گھنٹے بعد ایک گولی منہ میں رکھ کر چو سنے سے شفا ہو تی ہے ۔ (24) نزلے اور زکام میں دا رچینی کا سفو ف ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمر اہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔(25)تپ دق، سل ، سعال اطفا ل اور بد ہضمی کو دور کر نے کے لیے درج ذیل نسخے کا استعمال کر نا بے حد مفید و مجرب ہے۔ دار چینی چھ ما شہ ، الائچی خورد ایک تولہ ، فلفل دراز دو تولہ ، طباشیر کبوو چار تولے ، کو زہ مصری آٹھ تولے ، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنالیں ۔ ایک ما شہ سفوف ہمراہ نیلو فر دن میںتین بار استعمال کرائیں، بے حد مفید ہے ۔ (26)پلک پھڑکنے کی صورت میں دار 
چینی کا سرمہ بنا کر سلائی سے آنکھ میں لگانا مفید ہے ۔

(عبدالرحیم خان، مالاکنڈ ایجنسی) 

Wednesday 16 April 2014

دیہاتی خاتون کا خاندانی تجربہ: کلونجی اور دورِ حاضر کی بیماریاں


معیادی بخار میں کلونجی کے کرشمات رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح سردائی کی طرح گھوٹ کر مریض کو پلا دیں۔ واضح رہے کہ اگر موسم سرما ہو تو یہ پانی نیم گرم کر لیں اور اگر موسم گرما ہو تو ویسے ہی پلا دیں۔ اس طرح کچھ دن استعمال کرنے سے مریض تندرست ہو جائے گا اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ مریض پھر کبھی اس مرض میں انشاءاللہ تعالیٰ مبتلا نہیں ہوگا۔ ایک صاحب ایسی حالت میں تشریف لائے کہ دن ڈھلتے ہی ان کو بخار اور لرزے کی کیفیت شروع ہو جاتی۔ تمام رات بخار میں تڑپتے رہتے صبح ہوتے ہی کچھ افاقہ ہو جاتا۔ دنیا کے کام کاج میں مشغول ہو جاتے لیکن دن ڈھلتے ہی وہی سابقہ تکلیف۔ جب انہیں یہ نسخہ استعمال کرایا گیا تو وہ بفضل تعالیٰ تندرست ہوگئے۔ ایک صاحب مرض کی حالت میں لائے گئے۔ ان کی تکلیف یہ بھی تھی کہ وہ دن میں ایک بار یا دو بار چلتے چلتے یا بیٹھے بیٹھے گر جاتے تھے اور دورہ پڑ جاتا تھا۔ اب تک تمام معالین نے اس مریض کو مرگی کی تکلیف بتائی۔ عاجز کے پاس جب علاج کے لئے لائے گئے تو بندہ نے یہی نسخہ مسلسل استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ دن میں تین بار استعمال کرایا گیا یعنی ہر دفعہ اجوائن اور کلونجی کی مذکورہ مقدار کو گھول کر موسم کے مطابق ٹھنڈا یا گرم کر کے پلایا گیا۔ بندہ کی تشخیص یہ تھی کہ مریض دراصل پرانے معیادی بخار کا شکار ہے۔ جب تک اندر سے یہ بخار نہیں نکلے گا اس وقت تک یہ دورے ختم نہیں ہو سکتے۔ یعنی یہی دوا مستقل استعمال ہوئی۔ تو واقعی مریض تندرست ہوگیا۔ جوڑوں کا درد اور کلونجی ایک نیم حکیم قسم کے آدمی عاجز کے پاس ملاقات کیلئے تشریل لائے۔ تعارف کے بعد انہوں نے فرمایا کہ میں نے آپ کی کئی کتابیں پڑھیں اور جس طرح آپ نے اپنی کتابوں میں کھلے دل سے عامتہ المسلمین کیلئے اپنے تجربات و مشاہدات کو بیان کیا ہے ۔ میں بھی آپ کو ایک ایسا نسخہ دینا چاہتا ہوں۔ جو اتنا مفید اور موثر رہے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ موصوف کہنے لگے کہ یہ نسخہ دراصل میں نے جن جن مریضوں کو استعمال کرایا ہے وہ تمام مریض بالکل تندرست ہو گئے ہیں۔ پھر کہنے لگے یہ نسخہ دراصل مجھے میاں چنوں کے قریب ایک دیہات کی ایک بوڑھی عورت سے ملا تھا بڑی بوڑھیوں کا اکسیری نسخہ میں نے ایک مریض کا علاج کیا تھا۔ علاج کے بعد مریض تندرست ہو گیاتو وہ بوڑھی ”جو کہ ایک دائیہ تھی۔“ مجھے یہ نسخہ بڑی تاکید سے دیا اور کہا کہ اس کو استعمال کرنے سے قبل سوا پانچ روپے کسی فقیر کو ضرور دے دینا اور کسی سے اس نسخہ کو چھپانا نہیں۔ موصوف حکیم صاحب کہنے لگے میں نے واقعی جس مریض کو یہ نسخہ استعمال کرایا اسے انتہائی مفید پایا۔ لیجئے قارئین وہ نسخہ آپ کی نظر کیا جاتا ہے۔ جو بلا کم و کاست ایک اکسیر لا جواب ہے۔ ھوالشافی: آک کی جڑ کا چھلکا خشک شدہ ایک پائو کلونجی ایک پائو، اجوائن ایک پائو، ان تمام ادوایات کو بالکل باریک پیس کر سفوف تیار کریں۔ استعمال : مقدار خوراک ایک چمچ سے آدھا چمچ دن میں تین یا چار مرتبہ بار چائے ، دودھ یا تازہ پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل۔

Tuesday 15 April 2014

پانچ سال پرانے پھوڑے کا علاج لیموں سے

 پانچ سال پرانے پھوڑے کا علاج لیموں سے  
پانچ سال پرانے پھوڑے کا علاج لیموں سے:میر ا اپنا تجربہ ہے۔مجھےایک پھوڑا نکلا تھا اس کا رنگ سبز تھا‘ مجھے خطرہ تھا کہ یہ جو کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں ہورہا کہیں کینسر نہ ہو۔ اللہ پاک سے دعا بھی مانگتا رہا‘ البتہ ایک کام کرتا رہا کہ لیموں کاٹ کر مسلسل چار پانچ ماہ تک اس پر ملتا رہا اور وہ ٹھیک ہوگیا۔
ناک بند ہو یا ہڈی بڑھی ہو:اوپلا لے کر اس کو آگ لگادیں‘ اس کی راکھ پر اک کا دودھ ڈالیں‘ پھر اس کو خشک کریں‘ پھر اک کے دودھ میں اسے تر کریں‘ تین مرتبہ ایسا کرنا ہے‘ وہ نسوار کی طرح ہوجائیگا۔ وہ ناک میں ڈالیں تو چھینکیں آئیں گی اور ناک کھل جائے گا۔ اس کے بہت فوائد ہیں۔
بواسیر کیلئے لاجواب علاج: گائے کا نیم گرم دودھ لیں‘ اس میں ایک لیموں نچوڑیں اور دودھ پھٹنے سے قبل فوراً ہی پی لیں‘ اس وقت مجھے خونی بواسیر تھی‘ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔
یہ نسخہ میں نے دس سال قبل استعمال کیا تھا اس کے بعد سے مجھے اب تک بواسیر نہیں ہوئی۔
قبض کا علاج : دیسی پودینے کا قہوہ میں بڑا عرصہ پیتا رہا ہوں یہ قبض توڑنے میں لاجواب ہے اور جب قبض ٹوٹے گی تو بواسیر خودبخود ختم ہوجائے گی۔
قوت باہ: بوہڑ کی ڈاڑھی کی چائے استعمال کرنے سے ٹھیک ٹھاک قوت پیدا ہوتی ہے‘ یہ میں نے بہت دفعہ آزمایا ہے۔
گوما بوٹی اور سانپ:گوما بوٹی کو اگر رگڑ کر دیں تو سانپ چاہے جتنا بھی زہریلا ہو اس کا زہریلا پن ختم ہوجائے گا۔ اس بوٹی کے متعلق ایک واقعہ میں نے بہت پرانی طب کی کتاب میں پڑھا تھا کہ ایک مرتبہ ہندوستان کا ایک آدمی جنگل میں جارہا تھاکہ اس نے دیکھا کہ سانپ اور نیولا لڑرہے ہیں سانپ اس کو ڈس لیتا تو وہ ایک پودے کے پاس جاکر اسے چکھتا تو پھر تازہ دم ہوجاتا اور پھر لڑنے کیلئے آجاتا۔ لڑائی ختم ہوئی تو اس آدمی نے اس بوٹی کو اُکھیڑ لیا اور ساتھ لے گیا۔ راستے میں ٹرین کے سفر میں ایک آدمی جس کو سانپ نے ڈس لیا تھا اس کے ناک اور منہ سے خون جاری تھا اس نے کہا میرا نام یہ ہے اور میں فلاں جگہ کا رہنے والا ہوں میں نے اگلے اسٹیشن پر اتر جانا ہے یہ تجربہ کے طور پر بوٹی سانپ کاٹے کا علاج کیلئے رکھ لو۔ اگلے سٹیشن پر وہ اترگیا۔ چوتھے‘ پانچویں روز وہ ایک بھینس لے کر آگئے کہ یہ آپ کا انعام ہے۔ ہمارا آدمی بچ گیا ہے۔ بوٹی کا نام گوما تھا۔
پودا سونگھیں یادداشت بڑھائیں
: ایک پودا ہے اشوہ جسے انگلش میں Simlxکہتے ہیں میرے تجربے میں آیا ہے کہ اس سے میری یادداشت بہت بڑھ جاتی تھی۔ میں اس کے سائے میں بیٹھ کر پڑھتا تھا۔ موسم بہار میں جب اس پر بور آتا تو اس کی خوشبو سے عجیب کیفیت پیدا ہوتی تھی‘ اس سے طبیعت میں خوشی کا عنصر پیدا ہوتا تھا جوں جوں سونگھتا جاتا جتنا پڑھتا جاتا مجھے حفظ ہوتا جاتا۔ بعد میں جھنگ میں سیلاب آنے سے وہ ضائع ہوگیا۔ پھر بعد میں جب میں فیصل آباد میں لیکچرار ہوا تو میں نے اپنے پرنسپل سے کہا کہ یہ پودا کہیں سے بھی منگوا کر دیں۔ انہوں نے اسلام آباد سے منگوایا مگر جب تک اس کو پھول لگتے میری وہاں سے ٹرانسفر ہوگئی‘ دوسال قبل میں نے اپنے موجودہ سکول کیلئے اس کی جڑیں منگواکر لگوائیں اور اسمبلی میں بتادیا کہ یہ کس مقصد کیلئے ہے تووہ کوئی اکھاڑ کر لے گیا۔ میں تقریباً ستر صفحے ایک نشست میں حفظ کرلیتا تھا وہ بھی انگریزی کے۔ اس کے نیچے بیٹھا رہتا تھا اور اس کی خوشبو آتی رہتی تھی اور صرف ایک مرتبہ ہی پڑھنے پرمجھے حفظ ہوجاتا تھا۔یہ پودا پنجاب میں بھی ملتا ہے۔ وہ اپنے سہارے کھڑا نہیں ہوسکتا اس کی شاخیں پھیلتی چلی جاتی ہے۔ اس کو سپورٹ دینی پڑتی ہے۔

چالیس مردوں کے برابر قوت: گوشت کا شوربہ بنائیں اور اس میں دلیہ پکائیں۔ یہ قوت کیلئے ہے۔ چالیس مردوں کے برابر طاقت ملتی ہے۔ جبرائیل امین علیہ السلام نے حضور نبی اکرم ﷺ کو یہ بتایا تھا۔

Monday 14 April 2014

بلغمی کھانسی کیلئے مجرب نسخہ

 بلغمی کھانسی کیلئے مجرب نسخہ  
ھوالشافی: گوند کتیرا ‘ گوند کیکر‘ اجوائن خراسانی‘ کاکٹراسنگی‘ شکرتیفال تمام پانچ گرام۔ خشخاش‘ رب السوس‘ مغز کدو‘ مغزچلغوزہ تمام دس گرام‘ مغز بادام میٹھا6گرام لیکر تمام چیزوں کو پیس کر125 گرام شہد میں ملا کر رکھیں دن میں چار مرتبہ ایک ایک چمچہ چاٹیں‘ انشاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔ یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو استعمال کروایا ہے۔ اللہ کے فضل سے سب کو فائدہ ہوا ہے۔ میرے اللہ نے ٹھیک کیا ہے۔ وہ لوگ بھی جو چند قدم نہیں چل سکتے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے۔ ان کا سانس بھی ٹھیک ہوگیا۔بلغی کھانسی جیسی بھی ہو جتنی بھی پرانی کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کریں اللہ کے فضل سے شفاء ملے گی۔ (حکیم سعید احمد‘ بہاولپور)